پارٹی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں : شعیب شاہین نے پی ٹی آئی حامی یوٹیوبرز کو کھری کھری سنادیں

01:12 PM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان سینئر رہنما شعیب شاہین  نے پی ٹی آئی کے حامی یوٹیوبرز پر تنقید کرتے کہا ہے کہ اب سوشل میڈیا نے تو اس بات کا فیصلہ نہیں کرنا کہ تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کی کیا سٹریٹجی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا والے پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی نہ کریں انہیں باہر بیٹھ کر کیا پتا کہ ہمیں کیا مشکلات درپیش ہیں اور ہم کیا کرنے جا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بہترین کام کر رہی ہے لیکن ہم بات یوٹیوبرز کو نہیں بتاسکتے ۔ آپ تجاویز دے سکتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی حامی یوٹیوبرز شعیب شاہین پر شدید تنقید کر رہے ہیں کہ وہ کمرہ عدالت میں پیش ہونے کے بجائے باہر میڈیا سے بات کرتے رہے ہیں اور چیف جسٹس اس دوران اٹھ کر چلے گئے۔ 

مزیدخبریں