ٹوکیو: جاپان میں 7.4 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا ہے جس نے وسطی جاپان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق وسطی جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔بڑا طوفان ملک کے مغربی ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔
Magnitude 7.4 earthquake strikes Japan, tsunami warning issued https://t.co/BLMY4TAHuF pic.twitter.com/eaD8B6xUlU
— Reuters (@Reuters) January 1, 2024
سونامی کی وارننگ کے بعد حکام نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اشیکاوا، نیگاتا، تویاما اور یاماگاتا پریفیکچرز کے ساحلی علاقوں سے نکل جائیں۔ اشیکاوا میں جزیرہ نما نوٹو کے لیے 5 میٹر تک لہروں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔
نئے سال کے پہلے دن آنے والے زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو اور کانٹو کے علاقے میں بھی محسوس کیے گئے۔