25 ہزار 951 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 3 ہزار 240 مسترد کیے گئے: الیکشن کمیشن، تفصیلات جاری

12:10 PM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد ہونے کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے کل 25 ہزار 951 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے  جن میں سے تین ہزار دو سو چالیس امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ چھ ہزار چار سو انچاس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،ایک ہزار چوبیس کے کاغذات مسترد کیے گئے۔

صوبائی اسمبلیوں کیلئے اٹھارہ ہزار چار سو اٹہتر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ چاروں صوبوں میں دو ہزار دو سو سولہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ چار صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے سولہ ہزار دو سو باسٹھ امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے۔ 

مزیدخبریں