لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اپنی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد عوام کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔ ایمن سلیم نے اپنی مہندی پر ڈانس کیا جو لوگوں کو بالکل پسند نہیں آیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم یوسف کی بیٹی و اداکارہ ایمن سلیم کا حال ہی میں کامران ملک نامی شخص کے ساتھ نکاح ہوا جس کے بعد ان کی مایوں اور اب مہندی کی تصاویر و ویڈیوز بھی وائرل ہو گئیں۔
سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر حالیہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اپنی شادی کی تقریبات کی وجہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ی زینت بنی ہوئیں ہیں لیکن مہندی پر ان کا ڈانس کرنا ان کے چاہنے والوں کو بالکل بھی پسند نہیں آیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ایمن سلیم کو اپنی مہندی پرڈانس پرفارمنس کی وائرل ویڈیوز پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، کسی کا کہنا ہے کہ 'اداکارہ کو نہ ڈانس آتا ہے اور نہ ہی شرم'، تو کسی نے کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ یہ پرفارم کرتے ہوئے اپنے ذہن میں کچھ اور تصور کر رہی ہیں' جبکہ ایک اور صارف نے آئندہ ڈانس نہ کرنے کی تاکید بھی کر دی۔
واضح رہے کہ ایمن سلیم نے اپنی مہندی کی تقریب کے لیے روایتی انداز سے مختلف سفید رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا۔
وائرل ویڈیوز اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایمن سلیم کی مہندی کی تقریب میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھی شرکت کی۔