نئے سال کے پہلے ہی دن سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ایک بار پھر 64 ہزار کی حد عبور کرگیا

11:07 AM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک


کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

  

اس وقت پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 1583 پوائنٹس اضافے سے 64034 ہے۔ گزشتہ برس کے آخری کاروباری دن مارکیٹ 62 ہزار 451 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

  

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 67 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر نیچے آیا تھا۔

مزیدخبریں