غیر معیاری مشینری، پائلٹ کی غفلت، بھارتی ایئرفورس فضائی حادثات میں دنیا میں سب سے آگے

غیر معیاری مشینری، پائلٹ کی غفلت، بھارتی ایئرفورس فضائی حادثات میں دنیا میں سب سے آگے

نئی دہلی : بھارتی فوج فضائی حادثات میں سب سے آگے ہے۔ 30 برس سے بھارتی فضائیہ 534 چھوٹے بڑے حادثات کا شکا ر ہوئی جن میں 152بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں کے دوران 45 فضائی حادثات رونما ہوئے جن میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ۔زیادہ تر حادثات پائلٹ کی غفلت،  اور غیر معیاری مشینری کے باعث پیش آئے۔

  

2012میں بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارتMIG-21 بیڑے کے نصف سے زائد جہازوں کو حادثات میں کھو چکا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع انٹونی کے مطابق صرف 2021 میں پانچ MIG-21 حادثے کا شکار ہوئے جو کہ Widow Maker کے نام سے جانے جاتے ہیں

دسمبر2021 میں ایک  ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا جس میں جنرل بپن راوت سمیت 13 بھارتی فوجی افسران ہلاک ہوئے تھے۔جنوری 2023 مدھیا پردیش میں -30 SUاور میراج 2000 ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے

8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب گیا تھا۔ بھارتی فضائیہ میں گزشتہ کئی سال سے ایسے ہولناک حادثوں نے جنم لیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں