ڈنمارک کے جہاز پر حملہ، حوثیوں پر امریکی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ، 10جنگجو جاں بحق

09:22 AM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

بحیرہ احمر: ڈنمارک کے جہاز پر حملہ کرنے والے حوثیوں پر امریکا ہیلی کاپٹر نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 10جنگجو جاں بحق ہو گئے۔

بحیرہ احمر میں یمن کے حوثی گروپ کی کشتیوں نے ڈینش (ڈنمارک) کمپنی کے جہاز پر حملہ کیا اور جہاز کی مدد کے لیے آنے والے امریکی ہیلی کاپٹر پر بھی حوثیوں نے فائرنگ کی۔ 

امریکی ہیلی کاپٹر کی جوابی فائرنگ سے حوثیوں کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں، امریکی سینٹ کوم کے مطابق فائرنگ سے حوثی کشتیوں پر موجود عملہ ہلاک ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ 10 جنگجو مارے گئے جبکہ دو زخمی بھی ہوئے۔ 

امریکی سینٹ کوم کے مطابق  فائرنگ کے بعد حوثیوں کی چوتھی کشتی علاقے سے فرار ہو گئی۔

مزیدخبریں