سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے

08:58 AM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: بچوں کی موج مستی اور سیر سپاٹے آج سے ختم ہوگئے، کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے اور  تدریسی عمل کا  آج سے آغاز ہو گیا ہے۔پہلے روز اسکول میں بچوں کی تعداد  معمول سے کم دیکھنے میں نظر آئی-

 محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے کے تمام اسکولز اور کالجز آج سے کھول دیے گئے ہیں جبکہ متعدد پرائیوٹ اسکول تاحال بند ہیں۔

 کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں اپنے اختتام کو پہنچتے ہی صوبہ بھر میں آج سے اسکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا۔

 کئی روز کی چھٹیوں اور سردی کے باعث پہلے دن سرکاری اورنجی اسکولوں،کالجز میں حاضری معمول سے کم رہی۔

خیالر رہے کہ سخت سردی اور دھند کے پیش نظر پنجاب حکومت نے 9 جنوری تک سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ 

مزیدخبریں