لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور میں سال 2024 کا پہلا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج ہوا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 1/24 تھانہ گلبرگ میں جمشید کیخلاف ن ویلنگ اور موٹرسائیکل پر کرتب کرنے کے الزام میں درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گلبرگ پولیس نے ملزم کو راؤنڈ اپ کرکے موقعہ پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری جانب کراچی میں2024کا پہلا مقدمہ خواجہ اجمیر نگری تھانے میں دو ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں درج کیا گیا، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
2024 کا پہلا مبینہ پولیس مقابلہ لیاری کلری میں ہوا جس میں پولیس نے لیاری گینگ وار کے مبینہ کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا، ملزم قتل، بھتہ خوری اور اغوا کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
دوسری جانب سال نو کا پہلا ٹریفک حادثہ سائٹ سپر ہائی وے پر ہوا جس میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18سال کا عادل نامی شخص جاں بحق ہوا، متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔