آخری ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان، قومی ٹیم سڈنی پہنچ گئی

08:46 AM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

سڈنی : پاکستان کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جبکہ پاکستانی ٹیم میلبرن سے سڈنی پہنچ چکی ہے۔ 

آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

دوسری طرف قومی ٹیم میلبرن سے سڈنی پہنچ گئی جہاں پاکستان ٹیم یکم اور 2 جنوری کو پریکٹس کرے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پرتھ اور میلبرن ٹیسٹ جیت کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں