اسرائیل پر لعنت، امریکی حکمرانو! شرم کرو، مسلم حکمرانو! ڈوب مرو ،اے اللہ! نئے سال میں فلسطینیوں کو آزادی دے:  سعد رفیق

08:36 AM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے میں ناکامی پر امریکا اور مسلمان ممالک شدید تنقید کی ہے۔ 

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ خُونِ فلسطین سے رنگین نئےعیسوی سال کا سورج طلوع ہوگیا ہے۔ فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے والے اسرائیل پر لعنت ہو۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی حکمرانو !شرم کرو اور مسلم حکمرانو! ڈوب مرو۔ اے کریم اللّٰہ! نیا سال مجبور و محکوم اقوام کی آزادی کا سال بنا دے ۔آمین۔ 

مزیدخبریں