لاہور : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے میں ناکامی پر امریکا اور مسلمان ممالک شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ خُونِ فلسطین سے رنگین نئےعیسوی سال کا سورج طلوع ہوگیا ہے۔ فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے والے اسرائیل پر لعنت ہو۔
#خُونِ_فلسطین سے رنگین نئےعیسوی سال کا سورج طلوع-#اسرائیل پر لعنت#امریکی حکمرانو !شرم کرو#مسلم_حکمرانو! ڈوب مرو#اے_کریم_اللّٰہ! نیا سال مجبور و محکوم اقوام کی آزادی کا سال بنا دے ۔آمین
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) January 1, 2024
انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی حکمرانو !شرم کرو اور مسلم حکمرانو! ڈوب مرو۔ اے کریم اللّٰہ! نیا سال مجبور و محکوم اقوام کی آزادی کا سال بنا دے ۔آمین۔