وارنر کا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

08:25 AM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

سڈنی : آسٹریلیا کے مایہ ناز اوپنر  بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ڈیوڈ وارنر نے  نیوز کانفرنس میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فیصلے سے خوش ہیں، وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دستیاب ہوں گا۔

 واضح رہے کہ  ڈیوڈ وارنر پاکستان خلاف سڈنی میں اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے وہ ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ 

 
 
 
 
 

مزیدخبریں