دو صوبوں کے عوام کے پیسے عمران خان کی عیاشیوں پر خرچ ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ سے حساب لیں گے: فضل الرحمن 

04:08 PM, 1 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور : جے یو آئی کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عوام کے پیسے عمران خان کی عیاشیوں پر خرچ ہو رہے ہیں۔ کے پی حکومت کو پیسے دینا ملک کو غرق کرنے کے مترادف ہے۔ انہیں وفاق سے کوئی پیسہ نہیں ملے گا۔ 

پشاور میں جے یو آئی کی اے پی سی سے خطاب کرتے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو پیسے دینا ملک کو غرق کرنے کے برابر ہے۔ ہم کیسے صوبائی حکومت کو پیسے دیں ، وزیر اعلیٰ روز کہتا ہے کہ اسمبلی توڑدوں گا۔مہنگائی  کی دلدل میں پھنسنے کااندازہ نہیں تھا۔توشہ خانہ سے توپ خانے تک کوئی چیز محفوظ نہیں۔ٹیکنو کریٹ حکومت کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ 

انہوں نے کے پی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آٹے کی قیمت فوری طور پر کم کی جائے ۔عمران  خان ملک کو ڈبونے کیلئے دوبارہ اقتدار میں آنا  چاہتا ہے۔دوصوبائی حکومتوں کے وسائل عمران خان کی عیاشیوں پر خرچ ہورہے ہیں ۔پی ٹی آئی حکومت نے 4سال سی پیک منصوبے کو التوا میں رکھ۔ا۔ اتحادی حکومت کی کاوشوں سے ملک ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے نکلا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات دن رات بدلتے ہیں۔ ذاتی مفاد کیلئےبنائے گئے ہیلی کاپٹر بل کی مذمت کرتے ہیں۔ ہیلی کاپٹر بل عمران خان کو نیب مقدمے سے بری کرنے کے لئے بنایا گیا۔ فارن فنڈنگ  کیس میں  ملوث لوگوں کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ بی آر ٹی ،مالم جبہ ،آٹا اور چینی اسکینڈلز کیس میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کامطالبہ کرتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ابتر معاشی صورتحال اور  کرپشن پر تشویش ہے۔ خیبر پختونخوا میں اب تک کوئی میگا پروجیکٹ نہیں بنایا جاسکا۔ حکومت نے 900ارب روپے کے قرضے لے کر غریب صوبے کو مقروض کیا۔ خیبر پختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ کو اس کا حساب دینا ہوگا۔ 

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں امن و امان کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کرے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے۔عوام عدم استحکام کاشکار  ہیں ۔ 

مزیدخبریں