مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کو واپس لینا ہے یا نہیں؟ ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس 

03:54 PM, 1 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس بہادر آباد مرکز میں جاری ہے ۔ اجلاس میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کی واپسی کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدوں میں تاخیر کے معاملے پر بھی غور ہو رہا ہے۔ 

اجلاس کے بعد ایم کیو ایم رہنما فیصلوں سے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کریں گے۔ 

مزیدخبریں