اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور جیلوں میں بند ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔
دہلی اور اسلام آباد میں یہ فہرستیں بیک وقت ایک دوسرے کے سفارت کاروں کے حوالےکردی گئی ہیں۔دفترخارجہ نے پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو فراہم کی۔
علاوہ ازیں پاکستان نے اپنے جوہری اثاثوں اور تنصیبات کی فہرست بھی بھارتی ہائی کمیشن کے اعلیٰ اہلکار کے حوالے کی ہیں۔