اسلام آباد:صدر مملکت نےاسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کردیا۔ کہتے ہیں حکومت کی بدنیتی کے باعث اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے۔
نیو نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق بی ون کے تحت بل بغیر دستخط کے واپس کیا۔ صدر نے اعتراض لگایا کہ بل کو اس لیے واپس کر دیا گیا کہ اس سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی۔
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی جو کہ جمہوریت کے لیے مثبت نہیں۔ وفاقی حکومت کے مندرجہ ذیل غلط اقدامات کی وجہ سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں انتخابات نہیں ہو سکے۔