کیف: یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک میزائل حملوں اور جارحیت پر روس کو کبھی معاف نہیں کرے گا ۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ روس نے ایسٹر اور کرسمس کے بعد نئے سال کی آمد پر بھی شہریوں پر بمباری کی ، روس شیطان کے ساتھ ہے ۔ پیوٹن روس کا مستقبل تباہ کر رہا ہے ۔ ان کو دہشت گردی کے لیے کوئی بھی معاف نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ نئے سال کی آمد کے موقع پر روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں پر بمباری کی گئی ۔