جسٹس اطہر امن اللہ سال 2021ءکے ’مین آف دی ایئر‘ قرار

جسٹس اطہر امن اللہ سال 2021ءکے ’مین آف دی ایئر‘ قرار
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: سینٹر فار گورننس ریسرچ (سی جی آر) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس اطہر من اللہ کو سال 2021 کا ’مین آف دی ایئر‘ قرار دیا ہے، انہیں یہ اعزاز لاپتہ افراد سے متعلق جرات مندانہ موقف اختیار کرنے پر دیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق سینٹر فار گورننس ریسرچ کے ڈائریکٹر طارق کھوسہ نے اس کا اعلان ادارے کی ویب سائٹ پر کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر فار گورننس ریسرچ سول سوسائٹی کی جانب سے ایک آزاد آواز کے طور پر جبری گمشدگیوں سے متعلق قانون سازی کے فوری نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے۔
طارق کھوسہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو قانون سے بالاتر سمجھنے والے ریاستی اداروں کو لگام دینے کیلئے پہل کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سی جی آر چاہتا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو پاکستان میں گڈ گورننس کے اولین ایجنڈے کے طور پر رکھا جائے۔