بیجنگ: چین کی جانب سے اروناچل پردیش میں بعض مقامات کے نام تبدیل کرنے کے اقدام کی بھارت نے سختی سے مذمت کر دی ۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اروناچل پردیش ہمیشہ ہندوستان کا اٹوٹ انگ رہا ہے اور رہے گا ۔ دوسری جانب ، چین کا کہنا ہے یہ علاقہ چین کے خومختار خطے تبت میں ہے اور تاریخی طور پر چین کی حدود میں ہے اور نئے نام دینے کا فیصلہ چین کی خودمختاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے ۔
چینی حکومت نے 15 مقامات کے نام تبدیل کیے ہیں اور ان کی حد بندی بھی کی ہے ۔ ان میں سے آٹھ رہائشی مقامات ، چار پہاڑ ، دو دریا اور ایک پہاڑی درہ شامل ہے ۔
واضح رہے کہ متنازعہ علاقوں کی وجہ سے بھارت اور چین کے درمیان کئی بار جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں جس میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ۔