لاہور: وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی مجتبیٰ شجاع الرحمان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور مجتبیٰ شجاع الرحمان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس پر دونوں رہنماؤں نے از خود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جس پر انہوں نے اپنی تمام تر سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور اپنے گھر میں قرنطینہ اختیار کیا ہے۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور مجتبیٰ شجاع الرحمان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
04:55 PM, 1 Jan, 2022