اوٹاوا: دنیا بھر میں اپنے منفرد فونز کی وجہ سے مشہور بلیک بیری کمپنی کا عہد اختتام پذیر ہونے جا رہا ہے جس کا آخری دن 4 جنوری کو متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق 4 جنوری 2022 کے بعد سے بلیک بیری کے سافٹ ویئر بلیک بیری 7.1 ، 10 یا دیگر پر کام کرنے والے فون یا ٹیبلٹ کو مختلف رئیلاایبلی فنکشنز کی سہولت میسر نہیں رہے گی۔جس کی وجہ سے بلیک بیری ڈیوائسز پر نہ وائی فائی استعمال ہوسکے گا اور نہ ہی فون کالز کی جا سکیں گی، ٹیکسٹ میسجز کی سہولت بھی ختم ہو جائے گی۔تاہم بلیک بیری کے وہ فونز ضرور چلتے رہے گے جو اینڈرائیڈ آپریٹںگ سسٹم پر کام کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ بلیک بیری کمپنی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث وہ مزید اسمارٹ فونز تیار نہیں کرے گی۔جس کے بعد کمپنی نے اپنا لائسنس چینی کمپنی ٹی سی ایل کو دے دیا تھا جس نے کچھ فونز بھی پیش کیے تھے۔