نئے سال کا جشن، وسیم اکرم کا نوجوانوں کو ریمبو نہ بننے کا مشورہ

01:53 PM, 1 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے والدین سے بھی اپنے بچوں کو سمجھانے کی درخواست کر دی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے ٹوئٹر پر ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے نئے سال کی مبارکباد دینے کیساتھ والدین کو اپنے بچوں کو دکھاوے سے دور رکھنے کی ہدایت کی۔
خیال رہے کہ کراچی میں نئے سال کا جشن منانے کے دوران ہوائی فائرنگ نے ایک نوجوان کی جان لے لی تھی  جبکہ متعدد شہری زخمی ہو گئے تھے۔

 ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں وسیم اکرم  نے وضاحت کی کہ دکھاوے کا مطلب ہے آدھی رات کو فائرنگ کرنا،  آپ ریمبو نہیں ہیں، کچھ پٹاخے یا آتش بازی کرلیں جیسا کہ میں نے پچھلی بار اپنی بیٹی کیساتھ  چھوٹے انار اور پھلجڑی کیساتھ کیا تھا۔


وسیم اکرم نے نوجوانوں کو تنبیہہ کی ہوا میں چلائی جانے والی گولیاں بالآخر نیچے آتی ہیں اور آوارہ گولی کسی کو بھی لگ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑک پر چلنے والا آدمی یا خاندان کا کوئی فرد ہو سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم ترقی کرنے کی ضرورت ہے، لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آج  بھی 1970 کی دہائی کے رجحانات پر عمل پیرا ہیں، وسیم اکرم نے امید ظاہر کی کہ نوجوان ان کے پیغام کو سمجھیں گے۔ انہوں نے مداحوں کو اچھی صحت اور نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ویڈیو کا اختتام کیا۔

مزیدخبریں