دسمبر میں مہنگائی کی شرح 12.28فیصد تک پہنچ گئی: ادارہ شماریات

دسمبر میں مہنگائی کی شرح 12.28فیصد تک پہنچ گئی: ادارہ شماریات

اسلام آباد: صارفین کے لیے اشیا کی قیمتوں میں اضافہ سال 2021 کے آخری ماہ  دسمبر میں بھی جاری رہا اور مہنگائی کی شرح 12.28فیصد تک پہنچ گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک مہنگائی کی شرح 9.81 رہی جبکہ گزشتہ ماہ دسمبر میں مہنگائی 12.28 فیصد ہو گئی.

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین  اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں دال مسور 8.64، دال ماش 6.58 خوردنی تیل 6فیصد ،دال چنا 5.27، پھل 4.81، چنے 4.71اور دودھ کے نرخوں میں 2.83فیصد اضافہ ہوا۔جبکہ سال کےد وران سرسوں کا تیل 60.77اور خوردنی تیل 59.33فیصد ،ویجی ٹیبل گھی 56.33 مہنگاہوا۔اسی طرح بجلی کی قیمت 59.38اور موٹر فیول 39.68فیصد ،گوشت 20.4، آٹا19.12 اور گندم14.63 فیصد  مہنگی ہوئی۔


ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہدودھ 14.46، گڑ 14.13اور چینی 13.28فیصد مہنگے ہوئی جبکہ ایک ماہ کے دوران ٹماٹر 49.74، سبزیاں 25.73، آلو 19.76فیصد سستے ہوئے،چکن18.34، پیاز 17.8، چینی 9.22اور انڈے 3فیصد ،ٹماٹر 28.90، پیاز27.73 اور دال مونگ 24.59 فیصد ،آلو 23.96، چکن 14.34، انڈے 8.19، مسالحہ جات 2.63فیصد سستے ہوئے۔

مصنف کے بارے میں