اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 6افراد جان کی بازی ہار گئےجس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار933 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران مزید 51ہزار141کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 556نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح1.08فیصد رہی۔ اس وقت 629مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
Statistics 1 Jan 22:
— NFRCC (@NFRCCofficial) January 1, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 51,141
Positive Cases: 556
Positivity %: 1.08%
Deaths :6
Patients on Critical Care: 629
واضح رہے کہ کورونا ویرینٹ اومی کرون کا دنیا بھر میں پھیلاؤ تیز ہونے کے بعد پاکستان کے بھی مختلف شہروں میں متعدد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس کے باعث شہریوں کو جلد از جلد ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروانے کی تاکید کی جا رہی ہے تاکہ اومی کرون کے خطرناک پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
این سی او سی نے بھی اومی کرون وائرس کے دنیا بھر میں تیزی سے ہونے والے پھیلاؤ کے مدنظر پاکستانیوں سے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے ۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1476899653266415641?s=20
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے خلاف نبردآزما ہونے کیلئےاین سی او سی کی انتھک محنت اور معاونت کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ سال 2021ءکے اختتام پر 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کر لیا۔
ان کامزید کہنا تھا کہ صرف وفاقی حکومت نے 250 بلین مالیت کی ویکسین خریدی اور ویکسین خرید کر صوبوں اور عوام کو مفت فراہم کی گئی تاکہ کورونا وائرس سے نجات حاصل کی جا سکے۔