لاہور: پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہو گیا ہے جس کا جشن منانے کیلئے مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے جبکہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ نیو نیوز کی جانب سے اہل وطن کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں نے بھی سال 2021ءکو الوداع کہتے ہوئے جوش و خروش کیساتھ سال 2022ءکو خوش آمدید کہا اور مختلف شہروں میں جشن منانے کیلئے پابندی کے باوجود منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔
سال نو کا آغاز ہوتے ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس دوران آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور اس منظر نے سماں باندھ دیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں شہری سال نو کا جشن منانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے جس کے باعث سڑکوں پر خاصا رش دکھائی دیا اور ٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
الوداع 2021۔۔۔ خوش آمدید 2022، نیو نیوز کی جانب سے اہل وطن کو نیا سال مبارک
12:04 AM, 1 Jan, 2022