معروف پاکستانی ماڈل فروا علی کاظمی کا مس کیرج

08:57 PM, 1 Jan, 2021

لاہور، معروف پاکستانی ماڈل وایکٹریس نے مس  کیرج رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔ 

ماڈل فروا علی کاظمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سٹوری میں لکھا ہے کہ نئے سال کی آمد پر لوگ پرانے سال میں اچھی یادوں کو تلاش کرتے ہیں لیکن میں اپنی ایسی کہانی شیئر کررہی ہوں جس کا اختتام اچھا نہیں تھا ۔ 

انسٹا گرام پر ماڈل نے اپنی الٹراساؤنڈ رپورٹ شیئر کی اور کہا کہ ہم لو گ مس کیرج کو اپنے لئے شرمندگی کا باعث سمجھتے ہیں حالانکہ یہ بہت تکلیف دہ  اور بدترین نقصان ہوتا ہے ۔ 

ماڈل کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں ہمیں اس تکلیف دہ پہلو پر بات کرنی چاہئے ہمیں ماں کا دکھ اور درد بانٹنا چاہئے اس کی تکلیف کو سمجھنا چاہئے ۔ کوئی بھی ماں نہیں چاہتی کہ اس کے بچے کی جان چلی جائے ۔ کسی بچے کی جان کے جانے میں ماں کا قصور نہیں ہوتا اور نہ ہی ماں کے کنٹرول میں ہوتا ہے ۔  

فروا علی کاظمی کا کہنا تھا کہ نئے سال کے موقع پر میں نے اپنے پرانے نوٹس نکالے تو مجھے اپنے بچے کے نام لکھا ہوا خط نظر آیا۔یہ خط میں نے اپنے اس بچے کے نام لکھا تھا جو اس دنیا میں نہیں ہے اس  کو دیکھ کر میری تکلیف تازہ ہوگئی ۔میں نے مس کیرج میں ایسی تکلیف برداشت کی جس کا کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکا ۔ میں ابھی بھی مس کیرج کی تکلیف کے اثرات سے مکمل طورپر باہر نہیں نکل سکی ۔ اس موقع پر میں ان دوستوں اور فیملی ممبرز کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے اس کڑے وقت میں میرا حوصلہ بڑھایا اور مجھے آنے والے دنوں میں بہتری کی امید دلائی ۔ 

گذشتہ سال ہمارے لئے تکالیف کا باعث تھا لیکن مجھے نئے سال سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں ۔

مزیدخبریں