سڈنی ، نئے سال کے موقع پر آسٹریلیا نے اپنے کئی سال پرانے قومی ترانے میں تبدیلی کردی ۔ آسٹریلیا یکم جنوری 1901 میں آزاد ہوا تھا ۔ آسٹریلوی قومی ترانے میں انگریزی زبان کے لفظ " ینگ " کو " ون " میں بدل دیا گیا ہے ۔
قومی ترانے میں شامل اس سطر " For we are young and free " یعنی ہم جوان اور آزاد ہیں سے ایسا تاثر آتا تھا جیسے آسٹریلیا ایک نئی قوم ہے جس پر آسٹریلیا میں ایک طبقہ بہت اعتراض کرتا تھا اور اس لفظ کو برطانوی راج کی یاد قرار دیتا تھا ۔
اس تبدیلی کے بعد اب قومی ترانے میں For we are one and free " پڑھا جائے گا ۔ اس تبدیلی سے آسٹریلیا میں ایک بڑا طبقہ فکر مطمئن اور خوش ہوگیا ہے ۔