2021 میں آسٹریلیا نے قومی ترانہ بدل دیا

2021 میں آسٹریلیا نے قومی ترانہ بدل دیا
کیپشن: Australia change national anthem
سورس: سکرین شارٹ

سڈنی ، نئے سال کے موقع پر آسٹریلیا نے اپنے کئی سال پرانے قومی ترانے میں تبدیلی کردی ۔ آسٹریلیا یکم جنوری 1901 میں آزاد ہوا تھا ۔ آسٹریلوی قومی ترانے میں انگریزی زبان کے لفظ " ینگ " کو " ون " میں  بدل دیا گیا ہے ۔ 

قومی ترانے میں شامل اس سطر " For    we   are   young   and   free  " یعنی ہم جوان اور آزاد ہیں سے ایسا تاثر آتا تھا جیسے آسٹریلیا ایک نئی قوم ہے جس پر آسٹریلیا میں ایک طبقہ بہت اعتراض کرتا تھا  اور اس لفظ کو برطانوی  راج کی یاد قرار دیتا تھا ۔ 

 اس تبدیلی کے بعد اب قومی ترانے میں   For   we  are  one   and   free  " پڑھا جائے گا ۔ اس تبدیلی سے آسٹریلیا میں ایک بڑا طبقہ فکر مطمئن اور خوش ہوگیا ہے ۔