نئی دہلی ، کورونا وائرس کے نقصانات میں امریکا کے بعد بھارت دوسرے نمبر پر آگیا ۔ بھارتی حکام نے سال نو کے موقع پر ہنگامی حالات میں آکسفورڈ یونیورسٹی اورآسڑازینیکا کی کورونا ویکسئن کے استعمال کی منظوری دے دی ۔
بھارتی ماہرین نے فائزر ،میڈورنا ،سائنو فارم اورآکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسئین کا جائزہ لیا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسئن کی حتمی منظوری دے دی گئی ۔
یاد رہے کہ بھارت آکسفورڈیونیورسٹی کی کورونا ویکسئن کی منطوری دینے والا تیسرا ملک بن گیا ہے اس سے قبل برطانیہ اور ارجنٹائن بھی اس کی منظوری دے چکے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے جس کی 50 ملین خوراکیں تیار ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرائل کے دوران آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین 70.4 فیصد تک موثر پائی گئی ہے جب کہ فائزر اور بائیوٹیک این کی کورونا ویکسین کی ایفی کیسی 95 فیصد تک رہی ہے۔