ملک بھر کے ائر پورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ

06:49 PM, 1 Jan, 2021

اسلام آباد، نئے سال کی آمد پر نئے فیصلے بھی سامنے آنے لگے ۔ایک طرف ملک کے تمام بڑے ائرپورٹس پر ای گیٹ لگائے جائیں گے اور دوسری  طرف پاکستان کے ویزے کے خواہاں غیرملکی آن لائن ویزہ درخواست جمع کراسکیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے سال 2021 کے پہلے روز ہی ملک بھر کے بڑے ائر پورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

پہلے مرحلے میں ای گیٹس کراچی ،اسلام آباداور لاہور کے ائر پورٹس پر لگائے جائیں گے ۔ای گیٹس کا یہ فائدہ ہوگا کہ مسافروں کو لمبی لمبی قطاروں میں انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی ۔ مسافر ای گیٹ میں اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ سکین کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کرسکیں گے ۔ ای گیٹس بائیو میٹرک پاسپورٹ کی چپ پر موجود ڈیٹا استعمال کریں گے جس سے مسافروں کے کوائف فوری طورپر سامنے آجائیں گے ۔ دوسری جانب سال نو کے آغاز پر پاکستانی ویزا مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا اور ویزے کے خواہشمند تمام غیر ملکی اب آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

مزیدخبریں