چین سے آنیوالی وبا کی ویکسین شہریوں کو مفت فراہم کی جائے گی، ڈاکٹر نوشین حامد

چین سے آنیوالی وبا کی ویکسین شہریوں کو مفت فراہم کی جائے گی، ڈاکٹر نوشین حامد
کیپشن: چین سے آنیوالی وبا کی ویکسین شہریوں کو مفت فراہم کی جائے گی، ڈاکٹر نوشین حامد
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت عالمی وبا سے بچاو کی ویکسین تمام شہریوں کو مفت فراہم کی جائے گی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا حکومت نے 2021 کی دوسری سہ ماہی تک عالمی مارکیٹ سے وبا کی ویکسین خریدنے کیلئے 150 ملین ڈالر کی ابتدائی رقم بھی مختص کی گئی ہے اور 220 ملین کی آبادی کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی ویکسین کے ٹرائلز کا اس وقت تیسرا مرحلہ جاری ہے اور بہت جلد ہی لوگوں سے بغیر کوئی رقم لئے ویکسین دی جائے گی۔ اس کے علاوہ حکومت نے وبا کے خلاف تحفظ کے لئے نجی شعبہ کو ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔

ڈاکٹر نوشین نے مزید کہا وبا سے بچاو کے لئے ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ کیئر کارکنان کو لگائی جانے ہے اور دوسرے مرحلے میں 65 سال کے بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی اور ان دونوں مرحلوں کے بعد دہگر شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔