طورخم: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی طرح ہیں اور ان کا پلان اپوزیشن کو بند گلی میں لے جانے کا ہے۔ طورخم دورے کے دوران شیخ رشید نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا ایک خوش آئند ہے اور امید ہے مسلم لیگ (ن) بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی جبکہ مولانا فضل الرحمان کی کوئی سیٹ بھی نہیں ہے اور ان کا قومی سیاست میں کوئی کردار نہیں رہا کیونکہ مولانا کا منصوبہ اپوزیشن کو بند گلی میں لے جانے کا ہے جبکہ سمجھ دار سیاست دان کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بھی بند نہیں کرتا اور نہ ہی ایسی گلی میں داخل ہوتا ہے جہاں سے واپسی کا راستہ مشکل ہو۔ شیخ رشید نے کہا مولانا فضل الرحمان کو پیغام دیتے ہوئے کہا آج نہیں تو کل لیکن ہونی بات چیت ہے اور آج بھی کہتا ہوں کہ اگر آپ وفا کریں گے تو ہم بھی وفا کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا سولہ فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہو گا بلکہ منسوخ تصور ہو گا جبکہ نواز شریف کو واپس لانے کے لئے پوری کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ ابھی برطانوی حکومت کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان مافیا کے خلاف ایک ننگی تلوار لے کر لڑ رہے ہیں اور آٹا چوروں کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں اور اس سال بھی مہنگائی ختم کر کے دم لیں گے جبکہ وہ اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا ملک میں سیاسی جماعتوں کی عسکری تنظیموں کو بند کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے اور بھارتی کرونیکل کے نام سے پندرہ سال سے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان وفا کریں گے تو ہم بھی وفا کریں گے، شیخ رشید
04:50 PM, 1 Jan, 2021