نیو ائیر نائٹ  انوکھے انداز میں منانے والاپولیس کے ہتھے چڑھ گیا

12:02 PM, 1 Jan, 2021

پشاور : خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت  کی سڑکوں پر انوکھے انداز میں نیوائیر نائٹ منانے والے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈبگڑی گارڈن میں شہری ڈراؤنا ماسک پہن کر شہریوں کو ڈراتا رہا،پولیس کا کہناہے کہ شاہ قبول کے علاقے میں شہری خونخوار جانور کا ماسک پہن کر شہریوں کو ڈرا رہاتھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زیر حراست نوجوان کا تعلق موتی محلہ سے ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جمعرات  کی رات بھیڑیے کا ماسک پہن کر خواتین اور بچوں کو ڈرایا، ملزم کو تھانہ شاہ قبول میں زیر حراست رکھا گیا ہے ۔

منچلے نوجوان کے قبضے  سے ماسک بھی برآمد کرلیاگیا ہے ، ملزم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن پی پی سی ایک سو سات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں ملک بھر میں گزشتہ سال کے اختتام اور نئے سال کی ابتدا پر حادثات سمیت منچلوں کی جانب سے موٹرسائیکلز کے حادثات رپورٹ کیے گئے ۔

مزیدخبریں