سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو تبدیل کر دیا گیا

02:56 PM, 1 Jan, 2021

لاہور: پنجاب حکومت نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو تبدیل کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کی سیکیورٹی اور امن وامان کی ذمہ داری غلام محمود ڈوگر کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ چند دنوں سے یہ باتیں زیر گردش تھیں کہ حکام سابق سی سی پی او عمر شیخ کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے۔ انتظامی معاملات کو ٹھیک طریقے سے ہینڈل نہ کرسکنے اور شہر میں امن وامان کی مخدوش صورتحال میں اضافہ کی ان کی تبدیلی کا باعث بنا۔

پولیس افسر عمر شیخ کو اپنے بیانات اور اپنے ساتھیوں کیساتھ رویے کی وجہ سے بھی ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ رواں سال ستمبر میں لاہور موٹروے ریپ کیس بارے دیئے گئے ایک متنازع بیان پر ان پر شدید تنقید ہوئی تھی۔

مزیدخبریں