لاہور : وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مارچ میں ہونے ولاے امتحانات موخر ہوں گے ، موسم گرما کی تعطیلات بھی اس سال کم ہوں گی ۔
شفقت محمود سے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں سے ملاقات کی ہے ، پرائیویٹ اسکولز نے گیارہ جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیا ۔
وزیرتعلیم نے کہا کہ چار جنوری کو بین الالصوبائی وزرائے تعلیم اور این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کریں گے ۔
حتمی منظوری این سی او سی دے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے ، ہم نے بچوں ، اساتذہ اور اسٹاف سمیت سب کی صحت کو دیکھا ہے ۔
وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا ، نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہے اور ان کو پیکج دے رہے ہیں ۔
وفاقی وزیرتعلیم نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2020 دنیا بھر کے لیے مشکل سال رہاہے ، تعلیمی ادارے ، دفاتر ، صنعتیں اور مارکیٹیں بند رہیں ۔