لندن ،پاکستانی ہائی کمشن اکاؤنٹس کے اثاثے منجمند

12:50 AM, 1 Jan, 2021

لندن ،برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ کیس میں لندن کی مصالحتی عدالت نے 2018 میں نیب کے خلاف 2 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا، نیب نے رقم ادا نہ کی جس پر پاکستانی ہائی کمیشن کا اکاؤنٹ منجمد ہوا۔

لندن کی مصالحتی عدالت نےپاکستانی حکام کو 30 دسمبر تک 2کروڑ 9لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔پاکستانی روپے میں یہ رقم  ساڑھے چار ارب بنتی ہے ۔ مصالحتی عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ عدم ادائیگی پر اکاؤنٹ منجمند کرکے رقم یکطرفہ طورپر منہا کی جائے ۔ تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی کمشن لندن کے اکاؤنٹ سے رقم منہا نہیں کی گئی ۔ 

پاکستانی ہائی کمیشن کا مؤقف ہے کہ سفارتخانوں کوجنیواکنونشن کےتحت استثنیٰ حاصل ہوتاہے۔

مزیدخبریں