وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیر اعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیالات

08:44 PM, 1 Jan, 2020

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات، صوبے کی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

تفصیلات  کے مطابق،  وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی حکومت سے متعلق امور پر وزیراعظم سے مشاورت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے بھی ملاقات کی۔ ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ق لیگ رہنما مونس الہیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب کے سیاسی معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے مونس الہیٰ سے گفتگو میں حکومتی معاملات میں ق لیگ کے مثبت کردار اور تعاون کی تعریف کی۔

مزیدخبریں