وزیراعظم نے نیا سال شروع ہوتے ہی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

01:20 PM, 1 Jan, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیا سال شروع ہوتے ہی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنگامی اجلاس آج ہی وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے جس میں تمام وزیر اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے۔ کابینہ اجلاس معمول سے ہٹ کر بلایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ کابینہ کا آخری اجلاس ایک روز ہی ہوا تھا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ آج طلب کیے گئے ہنگامی اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری نہیں کیا گیا۔گزشتہ اجلاس میں غریب عوام کیلئے مزید سہولیات اور یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی مد میں 6 ارب کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے معاشی اور اقتصادی بہتری کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔

نیشنل کالج آف آرٹس کو ادارے میں تبدیل کرنے کی منظوری اور اس کے کیمپس دیگر صوبوں میں بھی کھولنے کی منظوری بھی دی گئی تھی۔کابینہ نے محمد ہاشم رضا کوسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا) کا سی ای او اور شاہد سلیم کو اوگرا کا سربراہ تعینات کیا تھا۔

مزیدخبریں