امید ہے نیا سال میوزک انڈسٹری کےلئے بہتر ثابت ہوگا‘ آئمہ بیگ

12:42 PM, 1 Jan, 2020


لاہور:معروف دلکش گلوکارہ آئمہ بیگ نے امید ظاہر کی ہے کہ نیا سال میوزک انڈسٹری کی ترقی کے لئے اہم ثابت ہوگا۔

ورسٹائل گلوکارہ نے کہا کہ کچھ عرصہ سے ہماری میوزک انڈسٹری جمود کا شکار ہے اور بڑے بڑے گلوکار اپنا مکمل البم نکالنے میں ناکام رہے ہیں .

اب موجودہ حالات دیکھتے ہوئے پوری امید ہے کہ رواں سال میوزک انڈسٹری سے یہ جمود ختم ہوجائے گا پاکستانی میوزک انڈسٹری ایک بار پھر سے اپنے عروج پر پہنچے گی اور شائقین موسیقی کو اچھا میوزک سننے کو ملے گا۔

آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ نئے سال میں سینما کی ترقی سے موسیقی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

مزیدخبریں