دبئی : مطلقہ خاتون کو بندریا کہنے پر متحدہ عرب امارات کی عدالت نے شہری سزا سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک عرب شوہر نے بیوی کو طلاق دینے کے بعد سابق بیوی کے خلاف ایک قصیدہ تحریر کیا اور اسے سوشل میڈیاپر جاری کردیا۔
قصیدے میں بیوی کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے بندریا کہہ کر مخاطب کیا گیا تھا۔مطلقہ سے کہا گیا کہ ’تم بندریا ہو اور بندریا میرے گھر میں نہیں رہ سکتی، میرے گھر سے دفع ہوجاؤ‘۔
اپیل کورٹ نے مطلقہ کو بندریا کہنے والے اماراتی کو بیس ہزاردرہم جرمانے کی سزا سنادی ہے۔عدالت نے مطلقہ کو بندریا کہنے والے شوہر کا موبائل ضبط کرنے، عدالت کا خرچ ادا کرنے اور وکلاء کی فیس ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔