لاہور:اپنے مطالبات کے لئے دھرنا دینے والے معذور افراد کے لئے تبدیلی سرکار نے بڑا قدم اٹھا لیا۔پنجاب حکومت نے معذوروں کیلئے بلا تفریق بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پنجاب حکومت نے معذوروں کے لئے محکموں میں بلا تفریق بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئندہ صوبائی محکموں میں معزور افراد کو مختص کوٹہ پر بھرتی کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے معذوروں کے لئے صوبائی حکومتوں کو ملازمتوں میں تین فیصد کوٹہ مختص کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس سلسلے میں صوبائی محکمہ گورنمنٹ پرائمری ہیلتھ کئیر کی جانب سے معذوروں کو کوٹہ کے مطابق بھرتی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔