کیرالہ : بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں خواتین نے مساوی انسانی حقوق کی حمایت میں چھ سو بیس کلومیٹر پرمحیط انسانی چین بنا ڈالی ، خواتین کی انسانی چین کے پیچھے وجہ متنازع میں مندر میں خواتین کے داخلے پر پابندی ہے۔
لاکھوں خواتین کے اصرار پر بھارتی عدالت نے خواتین کو مندر میں جانے کی اجازت دیدی لیکن انتہا پسند راستے میں خواتین کو ڈراتے دھمکاتے ہیں جس کی وجہ سے خواتیں کی اکثریت مندر جانے سے گریز کر رہی ہے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خواتین کی انسانی چین میں چھ لاکھ کے قریب خواتین نے حصہ لیا ، خواتین کی اکثریت سیکیورٹی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کریں تاکہ ان کو نشان عبرت بنایا جا سکے۔