افغانستان :طالبان کا متعدد پولیس چوکیوں پر دھاوا، 20 اہلکار ہلاک

08:16 PM, 1 Jan, 2019

افغانستان :طالبان کا متعدد پولیس چوکیوں پر دھاوا، 20 اہلکار ہلاک

کابل :افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے ایک حملے میں کم از کم 20 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں،  منگل کی صبح سرِپل صوبے میں ہونے والے اس حملے میں 20 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ  شہر سپِپل کے سایاد ضلع میں یہ حملہ ہوا اور فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا،طالبان نے اس حملے میں متعدد پولیس چوکیوں پر دھاوا بولا جو کہ اس صوبے میں چھوٹے چھوٹے تیل کے کنویں کی حفاظت کے لیے بنائی گئی تھیں۔

ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ کم از کم دو چوکیاں ابھی بھی طالبان کے کنٹرول میں ہیں مگر بیشتر چوکیوں سے انھوں نے ہتھیار لوٹ کر خالی کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ موجودہ حملہ ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب امریکہ اور افغانستان کے ہمسایہ ممالک طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ادھر افغان صدر اشرف غنی نے صرف دس روز قبل ہی نئے وزیرِ دفاع اور وزیرِ داخلہ تعینات کیے تھے۔ ان تقریریوں کا مقصد طالبان کے ملک میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ساخ کو روکنا تھا۔

مزیدخبریں