دبئی:شیخ محمد بن راشد نے مالی سال 2019 کے بجٹ کی منظوری دے دی جس میں نئی نوکریاں پیدا کرنے کے لیے 85 ملین درہم مختص کیے گئے ہیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے مالی سال 2019 کے بجٹ کی منظور دے دی ہے جس کی مالیت8 .56بلین درہم ہے.
اس سال دبئی کو ریونیو کی مد میں 51 بلین درہم حاصل ہوں گے جو گزشتہ سال 2018 کی نسبت 1۔2 فیصد زیادہ ہے، انتظامیہ کے اخراجات ٹوٹل بجٹ کا 47 فیصد ہیں جو 5 فیصد بڑھائے گئے ہیں۔ صحت، تعلیم اور ہاؤسنگ سیکٹر کا بجٹ ٹوٹل بجٹ کا 33 فیصد رکھا گیا ہے۔
حکومت نے مالیاتی پالیسی اور سر پلس کے لیے 85 ملین درہم مختص کیے ہیں جن کی مدد سے سال 2019 میں بے شمار نئی نوکریاں پیدا کی جائیں گی۔
اس بجٹ کا زیادہ تر فوکس انفراسٹرکچر پراجیکٹس پر ہو گا جو 2020 کے ورلڈ ایکسپو کے لیے تیار ہو رہے ہیں اور سوشل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت دبئی میں ہزاروں نئی نوکریاں بھی پیدا کی جائیں گی۔