بالی ووڈ کی رواں برس آنے والی فلموں کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار

07:43 PM, 1 Jan, 2019

ممبئی : بالی ووڈ کی رواں برس آنے والی فلموں کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے ، اس فہرست میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان ، رنبیر کپور ، اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

سلمان خان کی نئی فلم بھارت اور رنبیر کپور کی برھاماسٹرا کو مداحوں کی جانب سے زیادہ سراہا جا رہا ہے۔آیوش مان کھرانا کی فلم ڈریمز گرل کو بھی رواں برس کی آنے والی بہترین فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے ۔

ابھی تک فلم کا پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے جس پر لوگوں کی اکثریت نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے ، تیسرے نمبر پر فلم بدلہ ہے جس کو شاہ رخ خان پروڈیوس کر رہے ہیں ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق فلم کی کہانی دشمنی پر مبنی ہے ، فلم میں امیتابھ بچن اور تپسی پنوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ، فلم رواں برس ریلیز کی جائے گی ۔

مزیدخبریں