تہران:ایرانی ٹی وی کے ریجنل براڈکاسٹر کو نیا برس مہنگا پڑ گیا ، چینی اداکار جیکی چن کی سیکس ویڈیو کا کلپ نشر کرنے پر ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ، ویڈیو نشر کرنے کے عمل میں شامل دیگر ملازمین کو بھی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی ٹی وی آئی آر آئی بی کے ریجنل ہیڈ کوچینی اداکار کی سیکس ویڈیو نشر ہونے پر ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ، کلپ اس وقت متعلقہ اتھارٹیز کی نظر میں آیا جب سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اس کو شیئر کیا ۔
کلپ وائرل ہونے پر متعلقہ حکام حرکت میں آگئے اور ٹی وی کے ریجنل ہیڈ کو عہدے سے برخاست کر دیا، اس کے ساتھ ویڈیو کونشر کرنے والے دیگر ملازمین کو بھی سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
نیویارک ٹائمز کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق ٹی وی چینل کے ریجنل ہیڈ علی اصغر کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملازمین کو بھی سزا کی خبریں زیر گردش ہیں ۔
سوشل میڈیا پر عوام نے اتھارٹیز کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب بسوں کو حادثات پیش آتے ہیں اس وقت اتھارٹیز حرکت میں کیوں نہیں آتیں۔