لند ن: روز مرہ زندگی کے ڈائیٹ پلان میں تبدیلی اور ورزش کر کے ذیابیطس کے مرض سے بچاؤ ممکن ہے، ذیا بیطس کے مریض نشاستے والی سبزیاں کھا کر اس خطرناک بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
میڈیکل ماہرین کے مطابق، برطانیہ میں ہر سال 7۔3 ملین لوگ ذیابیطس میں مبتلا ہوجاتے ہیں جن 90 فیصد لوگ ذیابیطس 2 کے مریض ہوتے ہیں اس کی وجہ لبلبہ کا ناکافی انسولین بنانا ہے، خوراک انسولین بنائے بغیر ہی جسم میں موجو د شوگر کو خون میں شامل کر دیتی ہے۔
گاجرنشاستہ سبزیوں کی قسم ہے یہ وہ واحد خوراک ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے ۔گاجر میں وٹامنز کی بھاری مقدار اور فائبر پایا جاتا ہے جو شوگر لیول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
گاجریں اوردیگر نشاستہ سبزیوں کا کثرت سے استعمال ذیابیطس کے ساتھ ساتھ ہارٹ کی بیماری کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی ذیابیطس کے مریضوں کو کئی ایک خوراکیں کھانے سے افاقہ ہو سکتا ہے تاہم نشاستہ سبزیاں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے سپر فوڈکے طور پر کام کرتی ہیں ۔
گاجر میں وٹامن A، وٹامن C، وٹامن K اور فائبر پایا جاتا ہے جو شوگر لیول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔