نیویارک: موبائل فون کمپنیاں اپنے صارفین کے لیے نئے اور جدید فیچرز متعارف کروا نے کی دوڑ میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑ رہی ہیں۔ نوکیا کمپنی جو بذات خود ایک بہت بڑا برانڈ ہے خود کو اسٹیبل کرتے ہوئے دوبارہ مارکیٹ میں آ گئی ہے، جب چائینز کمپنیاں اپنےنت نئے فیچرز کی وجہ سے دنیا بھر کی مارکیٹ میں چھائی ہوئی ہیں۔
نوکیا نے اپنے نئے لانچ ہونے والے فون نوکیا 9 پیور ویو میں 7 کیمرے نصب کیے ہیں، اس سے پہلے سام سنگ اے 9 نے سب سے زیادہ 4 کیمروں والا فون لانچ کیا تھا لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ نوکیا 9 میں ایک کیمرے میں کتنے میگا پکسل ہوں گے؟ قیاس آرائیاں کی جار رہی ہیں کہ یہ ہواوے میٹ 20 پرو یا پی 20 پرو جیسی کنفگریشن ہے۔ان 7 کیمروں میں دو کیمرے خاص طور پر سیلفی کے لیے بنائے گئے ہیں۔
لیک پرومو ویڈیو اور رپورٹ کے مطابق، نوکیا 9 پیور ویو میں قیکلوم سنپ ڈریگن 845 پروسیسر ہے جو اس سے پہلے کئی ایک سمارٹ فونز استعمال ہو چکا ہے۔