ایڈنبرگ:پاکستانی کھلاڑیوں سید انس علی اور محمد اصحاب عرفان نے سکاٹش جونیئر اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں بالترتیب انڈر 13 اور انڈر 15 سنگلز ٹائٹلز جیت لئے۔
سکاٹ لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے بوائز انڈر 13 سنگل ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی سید انس علی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوسف سرہان کو سٹریٹ سیٹس میں 11-8، 11-3 اور 11-9 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
It’s another high class final which goes the distance as (2) Muhammad Ashab Irfan (Pak) outlasts top seed Juan Jose Torres Lara (Col) in the BU15 final - 8-11, 11-9, 11-9, 5-11, 11-7.???????????? #SJO2018 #SJO18 pic.twitter.com/028j9zDhQZ
— Scottish Squash ???????????????????????????? (@Scottish_Squash) December 30, 2018
پاکستانی کھلاڑی محمد اصحاب عرفان نے بوائز انڈر 15ایونٹ کے فائنل میں کولمبین کھلاڑی جان جوز ٹورز لارا کو 8-11، 11-9، 11-9، 5-11 اور 11-7 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا.
پاکستان کے حارث قاسم کو بوائز انڈر 17 سنگلز فائنل میں برطانوی کھلاڑی بین سمتھ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔